Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کوہلی ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل : سر ویوین رچرڈز

ویراٹ کوہلی ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل : سر ویوین رچرڈز

نئی دہلی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈین کے سابق اسٹار بلے باز سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ کسی کو ویراٹ کوہلی کے جارحانہ تیور پر تنقید نہیں کرنی چاہئے کیونکہ کوہلی اپنی جارحیت کے مطابق صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ سر رچرڈز نے کہا کہ کوہلی کے طرز عمل میں کوئی خامی نہیں ہے ۔ وہ دھونی سے بہت مختلف ہیں۔ ان کے خیال میں اگر کوئی میدان پر جارحیت ا

نئی دہلی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈین کے سابق اسٹار بلے باز سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ کسی کو ویراٹ کوہلی کے جارحانہ تیور پر تنقید نہیں کرنی چاہئے کیونکہ کوہلی اپنی جارحیت کے مطابق صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ سر رچرڈز نے کہا کہ کوہلی کے طرز عمل میں کوئی خامی نہیں ہے ۔ وہ دھونی سے بہت مختلف ہیں۔ ان کے خیال میں اگر کوئی میدان پر جارحیت اور جذبات کا مظاہرہ کرتا ہے تو اسے ایسے مظاہرہ کی صلاحیت بھی رکھنے کی ضرورت ہے اور ویراٹ کوہلی میں یہ صلاحیت موجود ہے ۔ جو لوگ اچھا مقابلہ کرسکتے ہیں وہ قابل قدر ہوتے ہیں۔ ایسا جذبہ ویراٹ کوہلی میں بھی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویراٹ کوہلی ہمیشہ اپنے انداز میں کھیلتے ہیںاور انہوں نے کئی موقعوں پر اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ سر رچرڈز نے کہا کہ ویراٹ کوہلی ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل ہے اور ان پر بیجا تنقیدیں نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کم عمر ہیں اور ان سے مستقبل کیلئے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT