Wednesday , December 12 2018

ویراٹ کوہلی ہنوز نمبر ایک مقام پر

دوبئی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی رویندر جڈیجہ بولروں اور آل راؤنڈرس کی فہرست میں پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ٹی

دوبئی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی رویندر جڈیجہ بولروں اور آل راؤنڈرس کی فہرست میں پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ٹیموں کی جو ترتیب موجود ہے اس میں ہندوستانی ٹیم 112 نشانات کے ذریعہ دوسرے مقام پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیائی ٹیم 115نشانات کے ذریعہ پہلے مقام پر فائز ہے ۔ نمبر ایک مقام پر موجود کوہلی کے جملہ نشانات کی تعداد 881 ہے جبکہ دوسرے مقام پر موجود اے بی ڈی ویلیرس کے جملہ نشانات کی تعداد 872 ہے ۔ اس طرح ابتدائی دو مقامات کے لئے کوہلی اور ڈی ویلیرس میں سخت مقابلہ موجود ہے ۔

TOPPOPULARRECENT