Saturday , August 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کوہلی ہی ہندوستانی ٹیم کے ’’باس‘‘:شاستری

ویراٹ کوہلی ہی ہندوستانی ٹیم کے ’’باس‘‘:شاستری

نئی دہلی۔20 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ کپتان ویراٹ کوہلی ہی اصل میں ہندوستانی ٹیم کے باس ہیں اور وہ بطورکوچ ان کی صرف رہنمائی کررہے ہیں۔ٹیم کے موجودہ فام کی ستائش کرتے ہوئے شاستری نے کہا کہ کوہلی میدان اور میدان کے باہر جس طرح سے سمجھداری دکھارہے ہیں اسے دیکھ کر وہ بہت مطمئن ہیں۔کوہلی کی ہمیشہ تعریف کرنے والے سابق کرکٹر شاستری کو ٹیم کا کوچ بنانے میں بھی کپتان کا رول سب سے اہم رہاتھا اور کوچ اورکپتان کے درمیان مضبوط تال میل ہمیشہ ہی موضوع بحث رہتا ہے ۔ ٹیم کے اہم کوچ شاستری نے ایک چینل کو دئے انٹرویو میں کوہلی کی بے حد تعریف کی اور انہیں ٹیم کا اصلی باس بھی بتایا اور کہا کہ وہ ہمیشہ کوہلی کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں۔انہوں نے دہرایا کہ ان کے اور کوہلی کے درمیان بھی کافی بہتر تال میل ہیں۔شاستری نے کہاہمارے بیچ بہترین تال میل ہے ۔ہم دونوں کافی حد تک ایک جیسے ہی ہیں۔ہم صرف جیتنے کے لئے کھیلتے ہیں۔کوچ نے کہا ہماری ٹیم صرف ساتھ وقت بتانے کے لئے ہی ٹیم کا حصہ نہیں ہے ۔ہم لڑنے اور جیتنے کے لئے ہی اترتے ہیں۔ہم کھیل کو آگے لے جانے کے لئے اترتے ہیں۔ان کی سوچ مجھ سے کافی ملتی جلتی ہے ۔وہ جیسے بظاہر نظرآتے ہیں ویسے ہی انسان بھی ہیں۔کوہلی کی کپتانی میں جہاں ہندوستان اس وقت دنیا کی نمبر ایک ٹسٹ ٹیم ہے وہیں شاستری نے اپنے کریئر میں صرف ایک ٹسٹ میں ہی ہندوستان کی قیادت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT