Wednesday , February 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کی نصف بین الاقوامی سنچریاں مکمل

ویراٹ کی نصف بین الاقوامی سنچریاں مکمل

کولکتہ۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی کرکٹ میں 100سنچریاں بنانے والے کرکٹ لیجینڈ سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑنے کے سب سے مضبوط دعویدار ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آج بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پچاس سنچریاں مکمل کرلیں۔ ویراٹ نے سری لنکا کے خلاف یہاں ایڈن گارڈن میں پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن پیر کو ناٹ آؤٹ 104 رن کی بہترین باری کھیلتے ہوئے نصف بین الاقوامی سنچریاں پوری کرلی ہیں ۔ ان کی 61 ٹسٹ میچوں میں یہ 18 ویں سنچری تھی جبکہ وہ 202 یک روزہ میچوں میں 32 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ نے 50 بین الاقوامی سنچریاں مکمل کرنے کیلئے 348 اننگز کھیلی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے افتتاحی بیٹسمین ہاشم املہ نے بھی 348اننگز کھیل کر نصف بین الاقوامی سنچریاں بنائی ہیں۔ ویراٹ اپنی اٹھارویں سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں 49 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ایک ہی میچ میں صفر اور سنچری بنانے کا کارنامہ کردکھایا ہے ۔ ایسا کرنے والے وہ آٹھویں ہندوستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT