Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویرا ٹ کوہلی کی سنچری ،ہندوستان 330/6

ویرا ٹ کوہلی کی سنچری ،ہندوستان 330/6

دھرم شالہ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تنازعات سے پریشان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ہندوستانی بیٹسمینوں نے حالات کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں منعقدہ چوتھے ونڈے میں 330/6 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جس نے ابتداء میں چوتھا ونڈے ہی نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں براوو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت

دھرم شالہ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تنازعات سے پریشان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ہندوستانی بیٹسمینوں نے حالات کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں منعقدہ چوتھے ونڈے میں 330/6 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جس نے ابتداء میں چوتھا ونڈے ہی نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں براوو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔ ہندوستانی بیٹنگ کا نمایاں مظاہرہ ویراٹ کوہلی کی سنچری اور سریش رائنا کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلئے 138 رنز کی پارٹنر شپ ہے۔ کوہلی نے پھر ایک مرتبہ نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے 114 گیندوں میں 127 رنز اسکور کئے جس میں 13 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سریش رائنا نے 58 گیندوں میں 71 رنز اسکور کئے جس میں تین چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں۔ قبل ازیں ہندوستان اوپنرس شکھر دھون اور

اجنکیارہانے نے پہلی وکٹ کیلئے 70 رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کو ایک بہتر شروعات فراہم کی تاہم اس موقع پر دھون 35 گیندوں میں 35 رنز بنائے جس میں 6چوکے اور ایک چھکا شامل تھا لیکن ان کی یہ بہتر اننگز مختصر ہی ثابت ہوئی ۔ رہانے نے خود کو ملنے والے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 79 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کئے ۔ 45 اوورس تک صرف تین وکٹوں کے زوال اور 280 رنز کے مجموعی اسکور کو دیکھتے ہوئے بیٹنگ آرڈر میں کئی تبدیلیاں کی گئی جیسا کہ رائنا کے آوٹ ہوتے ہی نمبر 5 پر دھونی بیاٹنگ کیلئے پہنچے لیکن وہ پانچ گیندوں میں صرف چھ رنز بناسکے جبکہ ان کے بعد رویندر جڈیجا نے دو گیندوں میں دو رنز بنائے ۔ گذشتہ مقابلے میں نمبر تین پر ذمہ داری بخوبی نبھانے والے رائیڈو نے 7 گیندوں میں ایک چھکے کے ساتھ 12 رنز اسکور کئے ۔

TOPPOPULARRECENT