Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ویر بھدرا سنگھ کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں حاضری

ویر بھدرا سنگھ کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں حاضری

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر ہماچل پردیش ویر بھدرا سنگھ آج ان کے اور کچھ دوسرے افراد کے خلاف درج کئے گئے منی لانڈرنگ کے ایک مقدمہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو حاضر ہوئے ۔ ویر بھدرا سنگھ آج ای ڈی کے دہلی آفس پہونچے تھے ۔ ایجنسی نے اس کیس میں ان کا بیان قلمبند کرنے انہیں طلب کیا تھا اور ان سے کچھ دستاویزات پر وضاحت بھی طلب کی جانی تھی ۔ یہ ستاویزات غیر محسوب اثاثہ جات کے مقدمہ میں ضبط کئے گئے تھے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کل دہلی ہائیکورٹ کو یہ تیقن دینے سے گریز کیا تھا کہ وہ چیف منسٹر ہماچل پردیش کو گرفتاری نہیں کریگی جب وہ اس کے روبرو پیش ہونگے۔ جسٹس آر کے گوبا کی عدالت میں یہ بیان ای ڈی کی جانب سے دیا گیا تھا ۔ عدالت میں ویر بھدرا سنگھ کی درخواست کی سماعت چل رہی تھی جس میں انہوں نے اپنے خلاف مقدمہ کے اندراج کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT