Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ویزاگ بہت جلد عالمی معیار کا حامل شہرہوگا

ویزاگ بہت جلد عالمی معیار کا حامل شہرہوگا

وشاکھا پٹنم ۔ 17 ۔ جنوری : ( آئی این این ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وشاکھا پٹنم بہت جلد عالمی معیار کا حامل شہر بن جائے گا ۔ آج یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ( آئی آئی ایم ) کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ویزاگ کو تعلیمی مرکز اور نالج سٹی کے طور پر فروغ دینے ک

وشاکھا پٹنم ۔ 17 ۔ جنوری : ( آئی این این ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وشاکھا پٹنم بہت جلد عالمی معیار کا حامل شہر بن جائے گا ۔ آج یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ( آئی آئی ایم ) کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ویزاگ کو تعلیمی مرکز اور نالج سٹی کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مرکزی حکومت نے ریاست کی تقسیم کے موقع پر کئی ادارے قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایم ، آئی آئی ٹی اور ایمس جیسے ادارے قائم کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم حکومت کی کوششوں کے باعث اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں متحدہ آندھرا پردیش ریاست سب سے آگے تھی ۔ انہیں یہ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ آئی ٹی پروفیشنلس کی زیادہ تعداد تلگو بولنے والوں کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تلگو دیشم دور حکومت میں انجینئرنگ کالجس کی تعداد 350 سے زیادہ ہوگئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں عنقریب مزید باوقار ادارے بشمول بٹس قائم ہوں گے ۔ ریاستی حکومت نے آئی آئی ایم کے قیام کے لیے تقریبا 370 ایکڑ اراضی مختص کی ہے ۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مرکزی بجٹ میں کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے آئی آئی ایم قائم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایم بل پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں متعارف کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی پر مستقبل قریب میں عمل کیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر بلدی نظم و نسق ایم وینکیا نائیڈو نے توقع ظاہر کی کہ آئی آئی ایم ویزاگ بہت جلد ملک کے باوقار ادارہ کے طور پر ابھرے گا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT