Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / ویزاگ سمندری کیڈٹ کور کی 48 سالانہ پریڈ

ویزاگ سمندری کیڈٹ کور کی 48 سالانہ پریڈ

وشاکھاپٹنم۔ 14 جنوری (پی ٹی آئی) سمندری کیڈٹ کور (ایس سی سی) وشاکھاپٹنم یونٹ کی 48 ویں سالانہ تقریب بحری اڈہ کے پریڈ گراؤنڈ پر منائی گئی جس میں ایئر ایڈمیرل دیپک کپور، چیف اسٹاف آفیسر (پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن) مشرقی بحری کمانڈ نے رسمی پریڈ کا مشاہدہ کیا اور سلامی لی۔ اس موقع پر ممتاز شرکاء کیلئے ایس سی سی کے فن اور ہنر کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں کشتی رانی، کشتی کھینچنا، رکنگ، بیانڈ پر سامع نوازی اور رائفل ڈرل بھی شامل تھا۔ ایئر ایڈمیرل کپور نے بعدازاں 2017-18ء کے دوران بہتر مظاہرہ کرنے والے سمندری کیڈٹس میں ایوارڈس تقسیم کیا۔ کیڈٹ پیٹی آفیسر پی ومسی اور کیڈٹ پیٹی آفیسر پی دیویکا نے سمندری سرگرمیوں میں مہارت کے ایوارڈ جیت لیا۔ ایبل کیڈٹ مس ماروتی اور آرڈینری کیڈٹ سی جھانسی کو ملاحوں کی سرگرمیوں میں ایبل کیڈٹ ایس بھارگو اور لیڈنگ کیڈٹ ایم سائی مونیکا کو تیراکی میں ایوارڈس حاصل ہوئے۔ بحریہ کے اعلامیہ کے مطابق سمندری کیڈٹ کور 1938ء میں شروع کیا گیا تھا جس کا ہیڈکوارٹر ممبئی میں ہے اور اس کی 11 یونٹس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT