Tuesday , December 11 2018

ویزاگ کو اسمارٹ سٹی کے طور پر فروغ ، وینکیا نائیڈو کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے وشاکھاپٹنم کو ایک اسمارٹ سٹی کے طور پر فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی ادارہ کے قیام کا مشورہ دیا ۔ وینکیا نائیڈو نے چیف منسٹر آندھرا پردیش نارا چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران یہ تجویز پیش کی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے بھی فون پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طوفان سے متاثرہ تمام اشخاص کے بنک قرضہ جات کی ری شیڈولنگ اور انشورنس کلیمس کی عاجلانہ یکسوئی کے لیے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT