Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / ویزا اسکام : عوام کو چوکس رہنے آسٹریلیائی ہائی کمیشن کا مشورہ

ویزا اسکام : عوام کو چوکس رہنے آسٹریلیائی ہائی کمیشن کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ہائی کمیشن نے آسٹریلیا کے ویزا کیلئے درخواست داخل کرنے والے ہندوستانی شہریوں پر زور دیا ہیکہ وہ اسکامس کے معاملہ میں چوکنا رہیں۔ کسی بھی طرح کی دھوکہ دہی کی اطلاع پر فوری حکام کو مطلع کیا جائے۔ حکومت آسٹریلیا نے گذشتہ ماہ ’’ورک ویزا اسکامس، بھاری قیمت ادا نہ کریں ‘‘مہم شروع کی ہے تاکہ

نئی دہلی ۔ 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ہائی کمیشن نے آسٹریلیا کے ویزا کیلئے درخواست داخل کرنے والے ہندوستانی شہریوں پر زور دیا ہیکہ وہ اسکامس کے معاملہ میں چوکنا رہیں۔ کسی بھی طرح کی دھوکہ دہی کی اطلاع پر فوری حکام کو مطلع کیا جائے۔ حکومت آسٹریلیا نے گذشتہ ماہ ’’ورک ویزا اسکامس، بھاری قیمت ادا نہ کریں ‘‘مہم شروع کی ہے تاکہ ویزا کیلئے ویزا اسپانسرس کو غیرمجاز ادائیگی الزامات کی تحقیقات کی جاسکے۔ اس مہم میں ابتدائی طور پر 100 ویزا اسپانسرس کا تجزیہ کیا گیا جن پر 457 ویزا پروگرام کے تحت انفرادی طور پر اسپانسر شپ کے انتظام کیلئے رقومات حاصل کرنے کا الزام ہے۔ یہ مہم عوامی بیداری کا بھی ایک حصہ ہے تاکہ انہیں اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا علم ہوسکے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ ویزا دھوکہ دہی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT