Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ویزا کیلئے پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی درخواست

ویزا کیلئے پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی درخواست

نئی دہلی ۔ 22 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کرنے کیلئے ہندوستان کا دورہ کرنے والی پاکستان کی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ویزا کیلئے درخواست دی ہے ۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی جانب سے اعلان کے ایک ہفتہ بعد ویزا کی درخواست دی گئی ہے ۔ یہ ٹیم 27 مارچ کو ہندوستان آئے گی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے کہا کہ دورہ کے پروگرام کو اب قطعیت دی جائے گی اور سلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کو پاکستانی مندوبین کے نام دیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT