Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹرن انٹرنیشنل اسکول کے کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد

ویسٹرن انٹرنیشنل اسکول کے کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد

حیدرآباد ، 9 فبروری (راست) جناب محمد امام تحسین پرنسپل ویسٹرن انٹرنیشنل اسکول حسینی علم نے کہا ہے کہ پرانے شہر کے اسکول کے بچے اسپورٹس میں آگے آئیں اور اپنی قابلیت کے ذریعے نہ صرف تلنگانہ اسٹیٹ بلکہ ہندوستان کا بھی نام روشن کریں۔ اس سلسلے میں اسکول کی جانب سے نجمی گولڈ کپ 2016ء کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں ویسٹرن اسکول کے بشمول مختلف اسکولوں نے حصہ لیا۔ کشن باغ کی ٹیم نے گولڈ کپ جیتا۔ ریڈبل کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔ جناب سید محمد شاہ جہاں نے اس کبڈی ٹورنمنٹ کی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ ریفری وغیرہ کے فرائض جناب حسیب احمد، جناب محمد رحمت، محمد بشیر نے کامیابی سے انجام دیئے۔ پرنسپل نے والدین سے اپیل کی کہ چیف منسٹر کے سی آر کھیل کود کیلئے بچوں کی ہمت افزائی کررہے ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT