ویسٹ انڈیر سے ونڈے سیریز ، نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور اوپنر مارٹن گپٹل زخمی ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔تین ونڈے میچوں کی سیریز میں کپتان کین ولیمسن اور ٹیلر پہلا ونڈے کھیلنے کے بعد دوسرے اور تیسرے میچ میں آرام کریں گے اور ان دو میچوں میں ولیمسن کی عدم موجودگی میں ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔اوپنر مارٹن گپٹل زخمی ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ جارج وورکر اننگز کا آغاز کریں گے۔ولیمسن کالی آندھی کے خلاف مجوزہ ٹونٹی20 سیریز کا پہلا میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔معلنہ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ٹم ساؤتھی، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈ ہوم، لوکی فرگیوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ایڈم ملنے، کولن منرو، ہنری نیکولس، روس ٹیلر اور جارج ورکر پر مشتمل ہے جبکہ نیل بروم اور مچل سینٹنر دوسرے اور تیسرے ونڈے کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ونڈے سیریز کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا ،قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ اس سے قبل ٹسٹ سیریز 2-0 سے کلین سوئپ کر چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز ورلڈکپ کوالیفائیر مقابلوں کے تناظر میں اہمیت کی حامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT