Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیزکی انگلینڈمیں 17 سال میں پہلی فتح

ویسٹ انڈیزکی انگلینڈمیں 17 سال میں پہلی فتح

لیڈز۔30 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) مین آ ف دی میچ شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ سنچری) اور کریگ بریتھ ویٹ (95) کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 144 رنوں کی شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے میزبان انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے پانچویں دن پانچ وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ انگلینڈ کے 322 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے میچ کے پانچویں دن53 رنز کے اندر کیرون پاویل(23) اورکائل ہوپ (صفر ) کا وکٹ گنوا دیا۔ لیکن میچ کی پہلی اننگز میں چوتھے وکٹ کے لئے246 رنز کی ساجھے داری کرنے والے بریتھ ویٹ اور شائی ہوپ نے دوسری اننگز میں بھی تیسری وکٹ کے لئے 144 رن کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے یادگار کامیابی دلوا دی۔شائی نے211 گیندوں میں14 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ118 رن بنائے ۔ شائی نے چوتھے وکٹ کے لئے راسٹن چیس(30) کے ساتھ 49 اور جیمرن بلیک ووٹ(41) کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے74 رن کی ساجھے داری کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کو2000 کے بعد سے پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ٹسٹ میں کامیابی دلائی۔23 سالہ شائی نے پہلی اننگز میں بھی 147 رن بنائے تھے ۔ اس سے پہلے کیرون پاویل نے2012 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ سال2000 کے بعد سے ویسٹ انڈیزکی ملک سے باہر یہ چوتھی کامیابی ہے۔آخری مرتبہ2000 میں جمی ایڈمز کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو اسی کے ملک میں شکست دی تھی ۔ شائی کے علاوہ بریتھ ویٹ کو چار رنز پر ایک موقع ملا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ا نہوں نے 180 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے شاندار95 رنز بنائے ۔ چیس نے58 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 3 اور بلیک ووڈ نے45 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 41 رنز بنائے ۔ معین علی نے76 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹسٹ لارڈز میں 7 تا11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT