Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیزکے کھلاڑیوںکی درجہ بندی میں بہتری

ویسٹ انڈیزکے کھلاڑیوںکی درجہ بندی میں بہتری

دبئی۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )زمبابوے کیخلاف کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز بیٹسمین شائی ہوپ آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں سات درجے بہتری کی بدولت 24 ویں جبکہ روسٹن چیز چار درجے ترقی کے بعد 37 ویں مقام پر پہنچے ہیں۔کریگ براتھویٹ اٹھارہویںمقام کے ساتھ بہترین ویسٹ انڈین بیٹسمین ہیں جن کو شائی ہوپ پر 14 نشانات کی برتری حاصل ہے۔ اسپنر دیوندرا بشو بھی بولنگ میں کیریئر میں بہترین21 ویں مقام پر فائز ہو گئے تاہم شینن گبرائیل کی چار درجے تنزلی ہو گئی۔ شکست کے باوجود زمبابوے کے کپتان گرائم کریمر بولنگ میں 45 ویں اور شان ولیمز بیٹنگ میں 70 ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ ہملٹن مساکاڈزا اور برینڈن ٹیلر کو بھی بہتری حاصل ہوئی۔یادرہے کہ ویسٹ انڈیز نے میزبان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ناقص شروعات کے باوجود 117 رنز کی کامیابی حاصل کرنے کے علاوہ 2 مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت بھی بنالی ہے۔

TOPPOPULARRECENT