Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز۔پاک مقابلوں کی تواریخ کا اعلان

ویسٹ انڈیز۔پاک مقابلوں کی تواریخ کا اعلان

کراچی ۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والی تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے اور اب سیریز کے تینوں میچ بالترتیب یکم، 2 اور 3 ارپیل کو کھیلے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرنے کے علاوہ تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے تمام میچ کراچی میں منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا اورکہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تینوں میچ کراچی میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔تاہم حکومت سندھ نے 4 اپریل کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ سے تاریخ میں ردوبدل کی درخواست کی تھی۔پی سی بی نے سندھ حکومت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز بورڈ کی رضامندی سے سیریز میں معمولی ردوبدل کردیا ہے اور اب سیریز کا تیسرا میچ 3اپریل کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT