Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز آج افغانستان کیخلاف بھی کامیابی کی خواہاں

ویسٹ انڈیز آج افغانستان کیخلاف بھی کامیابی کی خواہاں

ناگپور۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) متواتر فتوحات کے ذریعہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کل اپنے گروپ میں کھیلے جانے والے آخری مقابلے میں افغانستان کے خلاف کامیابی کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔ دوسری جانب افغانستان امید کررہی ہے کہ ویسٹ انڈیز چونکہ پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، لہٰذا وہ تجربات کرے گی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ کامیابی کے ساتھ ورلڈ کپ کو وداع کہے گی۔ 2012ء کی چمپین ویسٹ انڈیز ٹیم ورلڈ کپ کے دوران انتہائی شاندار فام میں ہے جس نے اپنے گزشتہ مقابلے میں جنوبی آفریقہ کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ دوسری جانب افغانستان نے اپنے شاندار مظاہروں کے ذریعہ ہندوستان میں کرکٹ شائقین کے دِل جیتے ہیں اور خاص کر گروپ مقابلوں میں انگلینڈ کے خلاف اس ٹیم نے قابل ستائش مظاہرے کئے ہیں۔ جنوبی آفریقہ کے لئے بھی افغانستان کے مظاہرے نہ صرف کافی شاندار تھے بلکہ ایک موقع پر وہ ایک حیران کن کامیابی کے قریب دکھائی دے رہی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف بھی اس نے بہترین مظاہرے کئے جیسا کہ ایک موقع پر اس نے انگلش ٹیم کو 85/7 تک محدود کردیا تھا لیکن اس موقع پر معین علی نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ افغانستان کے لئے پھر ایک مرتبہ ان کے اوپنر شہزاد کی بیٹنگ توجہ کا مرکز ہوگی جنہوں نے عالمی اور بڑے بولروں کے خلاف بے خوف اور بے رحمانہ بیٹنگ کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT