Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز الیون کیخلاف ہندوستان 258/6، شکھر دھون، راہول کی نصف سنچریاں

ویسٹ انڈیز الیون کیخلاف ہندوستان 258/6، شکھر دھون، راہول کی نصف سنچریاں

روہت نے اننگز کو سنبھال لیا، کوہلی اور راہنے بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام، پجارا کا سست رفتار کھیل
باستیرے۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دو روزہ وارم اپ میچ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز بورڈ پریسیڈنٹ الیون کے خلاف چھ وکٹ کے نقصان سے 258 رن کا مجموعی اسکور بنالیا۔ اوپنرس شکھر دھون اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ان کے بعد روہت شرما بھی نصف سنچری بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دھون (51) اور رہول (50)  نے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔ ان دونوں نے پہلے وکٹ کی رفاقت میں 93 رن بنایا۔ ان کے بعد بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے دہلی کے طوفانی بیٹسمین روہت نصف سنچری بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ وارن پارک کی پیچ پر آج کا سست رفتار کھیل 93 اوورس پر ختم ہوا اس وقت روہت شرما پر کھیل رہے تھے۔ وہ آٹھ چوکوں اور ایک چھکہ کی مدد سے 54 رن بناچکے ہیں۔ ان کے ساتھ ممبئی کے امیت مشرا 18 رن پر کھیل رہے تھے۔ کپتان ویراٹ کوہلی (14) اور اجنکیا راہنے چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے آغاز سے قبل کی گئی کافی مشق و ریاض کے باوجود آج بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ اینٹی گور میں 21 جولائی سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز سے قبل ہندوستانی ٹیم مزید ایک تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

دھون نے 90 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکے لگائے۔ راہول نے بھی ایسے ہی کھیل کا مظاہرہ کیا اور پانچ چوکے لگائے۔ وردھی مان سہا (22 )  کے ساتھ شرما نے چھٹویں وکٹ کی رفاقت میں 47 رن کا اضافہ کیا اور مشرا کے ساتھ ساتویں وکٹ کی تاحال غیر مسخر رفاقت میں 45 ررن کا اضافہ کیا۔ اوپنرس کے آئوٹ ہوجانے کے بعد مہمان ٹیم ایک مرحلہ پر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئی تھی جب 159 کے مجموعی اسکور پر اس کے چار کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔ 60 ویں اوور میں ان کا اسکور 166/5 رہا۔ اس دوران ٹیم انتظامیہ نے چتیشور پجاری (34) کو ڈرسنگ روم میں طلب کرلیا۔ کیوں کہ انہوں نے کریس پر 115 منٹ گزارتے ہوئے 102 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 34 رن بنایا تھا۔ بعدازاں شرما نے کھیل کی ذمہ داری سنبھال لی۔ انہوں نے سہا اور شرما کے ساتھ لوور میڈل آرڈر کی رہنمائی کی۔ جو مل وریکین ویسٹ انڈیز کے لئے کامیا بولر رہے۔ جنہیں 26 اوورس میں 61 رن کے عوض دور وکٹس حاصل ہوئے۔ پہلے دن کے کھیل میں سہا آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جنہیں دامیوں جیکپس نے آئوٹ کیا۔ قبل ازیں شکھر دھون نے انتہائی اطمینان کے ساتھ جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وہ 88 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکوں کی مدد سے 88 گیندوں میں 50 رن مکمل کئے۔ راہول بھی دھون کی طرح برے آرام سے کھیلتے رہے اور 99 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکہ اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

TOPPOPULARRECENT