Sunday , May 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی سوپر 6 میںرسائی

ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی سوپر 6 میںرسائی

ہرارے ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز ٹیم پہلے مرحلے میں کامیاب ہو گئی جس نے ڈک ورتھ اینڈ لوئس سسٹم کے تحت ہالینڈکو54 رنز سے ہرا کر سوپر سکس مرحلے میں جگہ بنالی جہاں نیپال کی ہانگ کانگ کیخلاف کامیابی کے بعد افغانستان کو بھی رسائی مل گئی۔ ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ میچ میں چھ وکٹوں پر 309 رنز بنائے جس میں ایان لوئس 84،مارلن سیمیولز ناقابل شکست 73،روومین پاول52 اورکرس گیل 46 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ جواب میں 28.4 اوورز میں 222 رنز کے بجائے ہالینڈ کو ویزلے بریسی 64 اور ریان ٹین ڈیسکاٹے کے ناقابل تسخیر67 رنز کے باوجود چھ وکٹوں پر167رنز بنانے کا موقع مل سکا۔بلاوایو میں سندیپ لمیچھانے کی تین وکٹوں کی بدولت ہانگ کانگ کو 153رنز پر محدود کر کے نیپال نے پانچ وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا جس میں مرد میدان روہت کمار پاڈیل نے 48 اور سومپل کامی نے 37 ناٹ آؤٹ بنا کر پانچ وکٹوں سے فتح یقینی بنا دی لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر اس کامیابی نے افغانستان کو سوپر سکس میں پہنچا دیا۔ ہرارے میں آئرلینڈ نے مرد میدان پال اسٹرلنگ 126،کپتان ولیم پورٹر فیلڈ 92 اور کیون اوبرائن کے 50 ناٹ آؤٹ کے سہارے چھ وکٹوں پر 313 رنز بنائے اوریو اے ای کو 91 رنز پر آوٹ کر کے ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ پر 226 رنز سے فتح حاصل کی۔ زمبابوے اور سکاٹ لینڈ کا میچ ٹائی ہو گیا لیکن فی کس سات نشانات کے ساتھ افغانستان سمیت انہوں نے گروپ بی سے سوپر سکس میں جگہ بنا لی جبکہ گروپ اے سے ویسٹ انڈیز،آئرلینڈ اور یو اے ای کو اگلے مرحلے میں جگہ مل گئی۔

TOPPOPULARRECENT