Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کا آج وارم اپ میچ

ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کا آج وارم اپ میچ

محمد سمیع کی فٹنس اور شکھر دھون کے فارم پر کوچ کمبلے کی توجہ
باسیٹئر ( سینٹس کیٹس ) ۔ 8 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ انیل کمبلے اپنی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع کے فٹنس اور اوپنر شکھردھون کے فام پر نظر رکھیں گے جبکہ ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے دورہ کا آغاز کردیا ہے جہاں 9 جولائی کو اُس کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پریسیڈنٹ الیون سے وارم اپ میچ ہوگا ۔اس غیرسرکاری دو روزہ مقابلہ میں ہر ٹیم کو ایک دن بیٹنگ دی جائے گی اور تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا ۔ کمبلے کیلئے یہ ایک نیا تجربہ ہوگا جہاں اُن کی ٹیم کے کھلاڑی اپنے 49 روزہ دورہ کو یادگار بنانے کی کوش کریں گے ۔ خوبصورت قدرتی مناظر سے بھرپور اس جزیرہ میں طویل فورمیٹ کی کرکٹ کو اب ترجیح نہیں رہی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں چھ ٹسٹ کھلاڑی کپتان لیون جانسن ، جرمائین بلیک ووڈ، اجیندرا چندریکا ، شان ڈورچ ، شائی ہوپ اور جومل واریکان بھی شامل ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ ہندوستانی کھلاڑی ایک معیاری مشق کی توقع کرسکتے ہیں۔ پہلے وارم اپ میچ سے فاسٹ بولر محمد سمیع کی فٹنس کا اشارہ مل جائے گا ۔ کپتان ویراٹ کوہلی نے محمد سمیع کو درحقیقت ایک ایسا کھلاڑی قرار دیا ہے جو ٹسٹ میچ میں فاصلہ اور رفتار کیلئے بہت زیادہ موزوں ہیں۔ اشانت شرما بھی اُمیش یادو کے ساتھ اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔ یہ تینوں کھلاڑی ہی کپتان کوہلی کے کھیل کامنصوبوں کا کلیدی حصہ ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین کو کم سے کم 75 تا 80 گیندوں کا سامنا کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کل یہاں پہونچنے کے بعد کھلے یوگا سیشن اور بیچ والی بال کھیل میں حصہ لے چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT