Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز سہ رخی ونڈے سیریز کامیزبان

ویسٹ انڈیز سہ رخی ونڈے سیریز کامیزبان

جمائیکا ۔3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آئندہ برس جون میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت سہ رخی ونڈے سیریز کی میزبانی کرے گا۔ سہ رخی سیریز کے مقابلے  6 تا 26 جون تک کھیلے جائیں گے اور افتتاحی میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ مجوزہ  ونڈے سیریز کے شیڈول کے مطابق سیریز کے ابتدائی تین،تین میچز گیانا اور سینٹ کٹس میں ہوں گے جبکہ بارباڈوز فائنل سمیت آخری چار میچز کی میزبانی کرے گا۔
آئی پی ایل عہدیدار سندر نے استعفیٰ دیدیا
ممبئی ۔ 3 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رمن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی میں تبدیلیوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ دریں اثناء بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ عہدیدار کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے ۔ تاہم آئی پی ایل کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT