Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز سیریز،پاکستانی ٹیم کا عنقریب اعلان

ویسٹ انڈیز سیریز،پاکستانی ٹیم کا عنقریب اعلان

لاہور۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے دو دنوں میں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیف سلیکٹر نے ہیڈ کوچ سے مشاورت مکمل کرلی ۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو ہی موقع دینے پر اتفاق کیا گیا۔ سابق کپتان محمد حفیظ، عمر امین، عامر یامین اور حارث سہیل کی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے ۔ذرائع کے بموجب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے بعد اب کپتان سرفراز احمد سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا اور آئندہ دو دنوں میں ٹیم کا اعلان متوقع ہے ۔پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے پر بیٹسمین حسین طلعت اور آصف علی کے ہمراہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور راحت علی کو سیریز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے ۔ رومان رئیس کی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز یکم اپریل کو ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT