Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز سیریز کو کوئی خطرہ نہیں : بی سی سی آئی

ویسٹ انڈیز سیریز کو کوئی خطرہ نہیں : بی سی سی آئی

نئی دہلی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آج واضح کردیا ہیکہ ہندوستان کے خلاف رواں ویسٹ انڈیز کی سیریز کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں جیسا کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کا اجرتوں کی ادائیگی کے ضمن میں اپنے بورڈ سے تنازعہ چل رہا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے آج کہا ہیکہ وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان نے ویسٹ ان

نئی دہلی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آج واضح کردیا ہیکہ ہندوستان کے خلاف رواں ویسٹ انڈیز کی سیریز کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں جیسا کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کا اجرتوں کی ادائیگی کے ضمن میں اپنے بورڈ سے تنازعہ چل رہا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے آج کہا ہیکہ وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں سیریز کو کوئی خطرہ لاحق نہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے مجوزہ نظام العمل کے مطابق ہی ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا ہے اور حریف بورڈ کے عہدیداروں نے طمانیت دی ہیکہ رواں سیریز میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیرمین ڈیو کیمرون کی جانب سے ای میل موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے بی سی سی آئی کے معاون کردار پر اظہارتشکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT