Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز میں سری لنکا کے خلاف پہلا ڈے نائیٹ ٹسٹ

ویسٹ انڈیز میں سری لنکا کے خلاف پہلا ڈے نائیٹ ٹسٹ

جمیکا۔19فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز رواں برس جون میں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تاریخی میچ23 جون سے بارباڈوس میں شروع ہو گا۔ سری لنکا 10 برس بعد کیریبیئن سرزمین پر ٹسٹ سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ 2008 میں ویسٹ انڈیز میں ٹسٹ سیریز کھیلی گئی تھی جو1۔1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکائی ٹیم 30 مئی کو دو روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کریگی ، اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان3 ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹسٹ 6 تا 10 جون تک ٹرینیڈاڈ، دوسرا ٹسٹ 14 سے 18 جون سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا 23 سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT