Thursday , November 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا

کراچی۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناتے ہوئے رواں برس تین ٹوئنٹی20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا اور اب یہ دورہ آئندہ برس ہو سکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان آنے تیار نہیں ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں کرس گیل، کیرون پولارڈ اور ڈوین براوو نے اپنے بورڈ حکام کو صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورے کیلئے دستیاب نہیں ہو گے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین پلیئرز اسوسی ایشن نے بھی پاکستان میں سکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے گزشتہ برس ورلڈ الیون کیخلاف تین میچوں کی سیریز اور سری لنکائی ٹیم کی پاکستان آمد کو بھی پیش نظر نہیں رکھا جس کے بعد دورہ کا امکان روشن ہوا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT