Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز نے چوتھا ونڈے کھیلنے سے بھی انکار کردیا تھا

ویسٹ انڈیز نے چوتھا ونڈے کھیلنے سے بھی انکار کردیا تھا

دھرم شالہ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مالی مسائل کو لیکر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان چل رہے تنازعات کے بعد ہندوستان کے دورہ پر موجود مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے یہاں دھرم شالہ میںمنعقدہ چوتھا ونڈے کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن آخری لمحات میں بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری انوراگ ٹھاکر کھلاڑیوں کو میدان میں لانے می

دھرم شالہ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مالی مسائل کو لیکر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان چل رہے تنازعات کے بعد ہندوستان کے دورہ پر موجود مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے یہاں دھرم شالہ میںمنعقدہ چوتھا ونڈے کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن آخری لمحات میں بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری انوراگ ٹھاکر کھلاڑیوں کو میدان میں لانے میںکامیاب ہوئے ۔ حالات آج اس وقت غیر متوقع رہے جب میچ کا مقررہ وقت دوپہر ڈھائی بجے تھا لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کے تمام کھلاڑی دوپہر 1 بجے ہی یہاں ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں جمع ہوگئے نیز ٹاس کے موقع پر کپتان ڈیون براوو کے ساتھ تمام کھلاڑی میدان پر موجود تھے ۔ یہ تمام ڈرامہ اس وقت ختم ہوا جب ٹیم کے ہوٹل رومس میں ٹھاکر نے پہنچتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو مقابلے میں شرکت کرنے پر امادہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT