ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا

نئی دہلی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رواں سیریز میں غیر معمولی صورتحال سامنے آئی ہے جیسا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کا مابقی دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے کیونکہ مہمان کھلاڑیوں کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ( ڈبلیو آئی سی بی) کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی جانب سے ہندوستان کے دور

نئی دہلی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رواں سیریز میں غیر معمولی صورتحال سامنے آئی ہے جیسا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کا مابقی دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے کیونکہ مہمان کھلاڑیوں کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ( ڈبلیو آئی سی بی) کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی جانب سے ہندوستان کے دورہ کو درمیان میں منسوخ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے وطن واپس لوٹ جانے کے بعد بی سی سی آئی کے پاس ڈبلیو آئی سی بی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کو اپنے فیصلے سے مطلع کردیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیریز کے مابقی مقابلے مہمان کھلاڑیوں کے بورڈ کے ساتھ چل رہے تنازعہ کی وجہ سے منسوخ کردیئے گئے ۔ مہمان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کو یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اس کے کھلاڑی فوراً وطن لوٹ جائیں گے ۔

پٹیل نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رواں سیریز کو درمیان میں منسوخ کردینے کی جو وجوہات بتائی ہیں وہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا مختلف مسائل پر تنازعہ ہے ۔ دریں اثناء بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئی سی سی سے رجوع ہوتے ہوئے سیریز کو منسوخ کئے جانے کے بعد ہونے والے نقصانات کی پابجائی کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کریں کیونکہ ہندوستان نے تمام محاز پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ مہمان کھلاڑیوں کی جانب سے بورڈ سے ہونے والے تنازعات کے باعث ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے جو فیصلہ لیا ہے وہ انتہائی حیران کن اور مایوس کن بھی ہے ۔ اس نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ داخلی تنازعات کو حل کرنے میں ناکام ہوا ہے جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی باہمی سیریز متاثر ہوئی ہے۔بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انفرادی طور پر یہ فیصلہ لیا ہے حالانکہ کھلاڑیوں کی جانب سے متعدد مرتبہ کی جانے والی اپیلوں اور انتباہ کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔

بی سی سی آئی کی سکریٹری سنجئے پٹیل نے مزید کہا ہے کہ بورڈ نے اپنے تمام اسٹیک ہولڈرس کو مطلع کرنے کے علاوہ خصوصی طور پر ہندوستانی کرکٹ شائقین کو بھی مطلع کردیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے آپسی مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے درمیان رواں سیریز منسوخ کردی گئی ہے ۔ بی سی سی آئی اپنے حقوق کیلئے ہر ممکنہ راستہ اختیار کرے گی۔ علاوہ ازیں وہ آئی سی سی سے رجوع ہورہی ہے تا کہ اپنے مفادات کی حفاظت کی جاسکے۔ دھرم شالہ میں آج چوتھے ونڈے کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان براوو ٹاس کیلئے پہنچے تو ان کی ٹیم کے کھلاڑی دائرہ بناکر ان کے پیچھے کھڑے تھے جس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کی مجھے حمایت حاصل ہے۔ہم یہاں کرکٹ کو متاثر اور کرکٹ شائقین کو مایوس کرنا نہیںچاہتے جیسا کہ یہ دورہ ہمارے لئے کافی مشکل رہا لیکن موجودہ حالات میں ہمیں سخت فیصلے ہی لینے پڑ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT