Monday , July 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز ٹیم کا آئند ہ سال پاکستان کا دورہ:نجم سیٹھی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا آئند ہ سال پاکستان کا دورہ:نجم سیٹھی

لاہور 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتا سکتا، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ 5 سال کا معاہدہ ہوا ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی، ہر سال امریکہ میں بھی پاک ویسٹ انڈیز سیریز ہو گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین ایک معاہدہ سائن ہوا ہے، سیریز میں تیسری ٹیم بھی شامل کی جائے گی، آئر لینڈ کے ساتھ بھی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ دیگر مصروفیات اور اسموگ کی وجہ سے کیریبیئنز کی رواں ماہ لاہور میں میزبانی نہیں کر سکے، تاہم دونوں ملکوں میں مسلسل 5 سال تک 2 طرفہ سیریز کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران ویسٹ انڈیز کی مکمل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ گرین شرٹس جوابی ٹور میں اپنے میچز امریکہ میں کھیلیں گے، مارچ کا وقت ہمارے اور کیریبیئنز دونوں کے لئے موزوں ہے، پہلا میچ 29، دوسرا 31 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

 

TOPPOPULARRECENT