Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز ٹیم کی آمد کیلئے پاکستان پرامید

ویسٹ انڈیز ٹیم کی آمد کیلئے پاکستان پرامید

 

 

کراچی۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اگلے ماہ مختصر سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بورڈ اس حوالے سے جلد تصدیق کرے گا۔نجم سیٹھی کے بموجب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) چند دنوں میں مختصر سیریز کے لیے پاکستان کے دورے کی تصدیق کرسکتا ہے۔ سیریز کا انعقاد نومبر کے اواخر میں متوقع ہے جس کے لیے وہ پرامید ہیں کہ ڈبلیو آئی سی بی دورے کی تفصیلات اور تاریخوں کے حوالے سے آنے والے دنوں میں پی سی بی کو آگاہ کرے گا۔چیئرمین پی سی بی نے رواں سال جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کے امکانات کو مسترد کردیا اور کہا کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) کی ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ کے ملتوی ہونے پر پاکستان کی جانب سے سیریز کی تجویز دی گئی تھی۔تاہم جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افریقہ کے درمیان مختصر سیریز کے امکانات معدوم ہونے کی صورت پر ڈومیسٹک ٹورنمنٹ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن کے دورے کراچی کو خوش آمدید کرتے ہوئے اس کو کراچی میں کرکٹ کی بحالی کی جانب قدم سے تعبیر کیا۔چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ ہمیں ڈیکاسن کی جانب سے مثبت رپورٹ کی امید ہے تا کہ ہم پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں کو کراچی میں کرواسکیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن کرکٹ میچوں کے لیے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کی غرض سے کراچی کے دورے پر پہنچے ۔

TOPPOPULARRECENT