Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کا اپریل میں دورۂ پاکستان

ویسٹ انڈیز کا اپریل میں دورۂ پاکستان

لاہور۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے جو آئندہ ماہ اپریل میں تین ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان آئے گی۔گزشتہ سال پاکستان سوپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈ الیون نے پاکستان کا دورہ کر کے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار کیا جس کے بعد سری لنکا کے کامیاب دورے نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے اس پر مہر ثبت کردی۔سری لنکا کے دورے کے بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تاریخوں کے تعین پر اختلافات کے ساتھ ساتھ چند دیگر امور طے نہ ہونے کے سبب یہ سیریز برف دان کی نذر ہوگیا تھا۔پی سی بی چیئرمین نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ یکم اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین میچ کھیلے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم تا چار اپریل تین میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی اور ویسٹ انڈیز سے کراچی میں بھی میچ کے حوالے سے جلد خوشخبری سناؤں گا۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ابتدائی طور پر مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن ورلڈ کپ کوالیفائر میں مصروفیت اور دیگر مسائل کی وجہ سے اب ٹیم یکم اپریل سے دورہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT