Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کا مارچ کے آخر میں پاکستان کا دورہ: نجم سیٹھی

ویسٹ انڈیز کا مارچ کے آخر میں پاکستان کا دورہ: نجم سیٹھی

دبئی ۔10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے مارچ کے آخر میں پاکستان کے دورے کی تصدیق کردی۔متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی کے اجلاس میں شریک نجم سیٹھی نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اگست 2018 میں سہ رخی سیریز کے لیے بھی دستخط کردیے ہیں۔نجم سیٹھی کے مطابق سہ رخی سیریز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم امریکی سرزمین پر ہونے والی پہلی بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا حصہ ہوگی۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سات میچوں پر مشتمل سہ رخی سیریز کے میچز فلوریڈا اور ہوسٹن کے میدانوں میں ہوں گے۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ابتدائی طور پر نومبر 2017 میں ہونا تھا لیکن لاہور میں کہر اور ویسٹ انڈیز کے کلیدی کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے باعث سیریز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔چیئرمین پی سی بی نے جنوری میں ہی ویسٹ انڈیز سے پانچ سال تک سیریز کے منصوبے کے اعلان کے محض دو ماہ بعد ہی معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم انھوں نے اصرار کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے رواں سال ہونے والی سیریز حسب نظام ہو گی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT