Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کو شکست کے بعد روٹ کی آسٹریلیا پر نظر

ویسٹ انڈیز کو شکست کے بعد روٹ کی آسٹریلیا پر نظر

’’ایشیس کی دفاع کیلئے انگلینڈ میں کچھ خاص کھیل دکھانے کی صلاحیت‘‘
لندن ۔ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈس میں 2-1 سے ٹسٹ سیریز پر فتح کے بعد جو روٹ نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ایشیس کی دفاع کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں کچھ خاص کھیل کردکھانے کی صلاحیت موجود ہے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 3-1 ایک سے فتح کے بعد ’’کرکٹ کے وطن اور پیدائشی مقام ، انگلینڈ کی اندرون تین دن 9 وکٹ سے کامیابی کا مطلب بحیثیت کپتان روٹ کی پہلی دو سیریز میں کامیابی ہے ۔ جیمس اینڈرسن نے اپنے ٹسٹ کیرئیر کے بہترین اعداد کے ساتھ مؤثر انداز میں ہفتہ کی کامیابی پر مہرلگائی ۔ بین اسٹوکس نے گیند اور بیاٹ کے ذریعہ بہترین آل راؤنڈ مظاہرہ کیا تھا ۔ اینڈرسن جمعہ کو کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹویں بولر بن گئے جنہیں 500 ٹسٹ وکٹس حاصل ہوئے ہیں ۔ اس مقابلہ میں ویسٹ انڈیز 177 رن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور اینڈرسن نے 42 رن دے کر سات وکٹس حاصل کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT