Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں نشانہ بنائینگے: اشوین

ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں نشانہ بنائینگے: اشوین

بسٹرے (سینٹ کٹس) ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ممتاز اسپنر روی چندرن اشوین نے کہا ہے کہ اُن کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے بیٹسمنوں کو بالخصوص فرسٹ اننگز میں نشانہ بناتے ہوئے انھیں جلد پویلین واپس بھیجنے کوشاں رہے گی۔ چار ٹسٹ کی سیریز انٹیگا میں 21 جولائی کو شروع ہورہی ہے۔ اشوین نے bcci.tv کو بتایا کہ جس طرح حریفوں نے گزشتہ میچ کھیلا، اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ وہ ان حالات سے کافی مانوس ہیں۔ حالیہ عرصے میں وہ پہلی اننگز میں اچھا کھیلے ہیں ، اس لئے یہ ہمارے لئے چیلنج رہے گا کہ انھیں شروع سے ہی دباؤ میں ڈالا جائے۔ اشوین نے ہیڈکوچ انیل کمبلے کے تعلق سے کہا کہ وہ بولنگ کی نبض سمجھتے ہیں اور میچ کے دوران بولروں کی درست رہنمائی کرسکتے ہیں۔ 29 سالہ بولر نے کہا کہ کمبلے ٹیم کیلئے بہت مفید ثابت ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT