Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف سات وکٹس سے کامیابی

ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف سات وکٹس سے کامیابی

ورلڈ ٹی 20 وارم اپ مقابلہ میں ہیزل ووڈ کی ہیٹ ٹرک رائیگاں ۔ سامی کی شاندار نصف سنچری

کولکتہ 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیائی بولر ہیزل ووڈ کی ہیٹ ٹرک کے باوجود ڈارن سامی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچ میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اس میچ میںآسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹس کے نقصان سے 161 رنز بنائے تھے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے واٹسن نے 39 گیندوں میں چار چھکوںاور چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے تھے ۔ کپتان اسٹیون اسمتھ نے 29 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 36 رن اور اوپنر آرون فنچ نے 24 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 33 رنز اسکور کئے تھے ۔ دوسرے بلے باز خاطر خواہ مظاہرہ نہیںکرسکے اور صرف ہسٹنگس دو ہندسی اسکور تک پہونچ سکے ۔

انہوں نے چھ گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنائے تھے ۔ عثمان خواتجہ پانچ ‘ میکس ویل صفر ‘ نیول چار ‘ مچل مارش دو ‘ زامپا دو رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ٹئی صفر پر ناٹ آوٹ رہے تھے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوین براوو کامیاب بولر رہے جنہوں نے چار وکٹس لئے جبکہ سلیمان بن نے تین وکٹس اور براتھ ویٹ نے دو وکٹس حاصل کئے ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹس کے نقصان پر 162 رنز بناکر میچ جیت لیا ۔ حالانکہ ٹیم کی شروعات ناقص تھی اور ہیزل ووڈ نے ابتداء میں ہیٹ ٹرک کرکے پریشان کردیا تھا تاہم بعد میں ڈران سامی نے بہترین بیٹنگ کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ اوپنر چارلس 14 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ہولڈر کو 6 کے اسکور پر ہیزل ووڈ نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ اس کے بعد کی دو گیندوں پر مارلن سامویلس اور ڈوین براوو کو بھی انہوں نے بولڈ کردیا اور ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔ دنیش رام دین گیارہ رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ آندرے رسیل نے 29 کپتان ڈارن سامی نے 50 ناٹ آوٹ اور براتھ ویٹ نے 33 رن بنائے ۔ سامی نے 28 اور براتھ ویٹ نے 14 گیندوں کا سامنا کیا ۔ اے آر نرس 12 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے تین ‘ ٹئی نے دو اور زامپا و اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

سری لنکا سلیکشن کمیٹی سابق صدر نشین پر حوصلے پست کرنے کا الزام
کولمبو 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کرکٹ نے آج سابق سلیکشن کمیٹی صدرنشین کپیلا وجے گناوردھنے پر آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 مہم سے قبل غلط اور گمراہ کن بیانات کے ذریعہ ٹیم کے حوصلے پست کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔سری لنکا کرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وجے گنا وردھنے کے بیانات غلط ‘ گمراہ کن اور ہتک آمیز ہیںاور اس سے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے حوصلے پست ہوتے ہیں۔
جو فی الحال آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT