Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کی دوسرے درجہ کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی؟

ویسٹ انڈیز کی دوسرے درجہ کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی؟

کنگسٹن۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام)آ ئندہ ماہ ہندوستان  میں مجوزہ آئی سی سی  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں کا نیا تنازعہ پیدا  ہو گیا اور بورڈ نے کھلاڑیوں کو شرائط ماننے کیلئے 4 دن تک کی مہلت  دے دی بصورت دیگر ویسٹ انڈیز کی طرف سے دوسرے درجہ کی ٹیم کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ڈبلیو آئی سی بی کے چیف ایگزیکٹو  مائیکل مرئرہیڈ نے کھلاڑیوں کی جانب سے ٹورنمنٹ کے سلسلے میں معاوضے دوگنے کرنے کی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ14 فروری تک اگر کسی کھلاڑی نے موجودہ معاہدے کو تسلیم نہ کیا تو وہ ٹیم سے باہر خیال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT