Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر جون میں پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ

ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر جون میں پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ

بارباڈوس۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 23 جون سے یہاں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا جو کیریبین سرزمین پر پہلا دن رات ٹیسٹ میچ ہوگا ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں چھ جون سے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔سری لنکا کرکٹ نے منگل کو بتایا کہ سیریز کا پہلا میچ چھ سے 10 جون تک ٹرینیڈاڈ میں، دوسرا 14 سے 18 جون تک سینٹ لوسیا میں اور تیسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 23 سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا 10 سال بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی ۔سری لنکا نے اس سے پہلے مارچ 2008 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا جہاں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1۔1 سے ڈرا رہی تھی۔

انڈر 19 ٹیم کا اصل امتحان اب شروع ہو گا: دراوڑ
ممبئی۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول دراوڑ کا خیال ہے کہ نوجوان ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے حقیقی چیلنج اور جدوجہد اب شروع ہو گا۔نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ہندستانی ٹیم فاتح بنی تھی جو اس کا چوتھا انڈر 19 عالمی اعزاز بھی ہے ۔ٹیم کے وطن لوٹنے پر ممبئی میں منعقد استقبالیہ تقریب میں دراوڑ نے اگرچہ مانا کہ یہ ٹیم کا اگرچہ سنہری سفر ہے لیکن ان کی حقیقی جدو جہد بھی اب شروع ہوگی۔نوجوان ٹیم کو عالمی چمپئن بنانے والے کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے چیلنج اب شروع ہوگا۔ انہیں اب زیادہ محنت کرني ہوگی اور اگلے چند برسوں میں ان کا کام اور محنت ہی آگے کا راستہ طے کرے گی۔اس کے ساتھ ان کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں تسلسل برقرار رکھنے پر بھی توجہ دینا ہو گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT