Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کی ورلڈکپ میں رسائی

ویسٹ انڈیز کی ورلڈکپ میں رسائی

ہرارے۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے سوپر سکس مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 5 رنز سے شکست دے کر ٹورنمنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کے علاوہ آئندہ برس مجوزہ ورلڈ کپ 2019 میں بھی رسائی حاصل کر لی ہے۔زمبابوے میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر کے سوپر 6 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کا بیٹنگ کا شعبہ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوا اور پہلے کھیلتے ہوئے پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈین اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 2 کے اسکور پر کرس گیل اور شے ہوپ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم ایون لوئس اور مارلن سیمیولز نے عمدہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو تباہی سے بچایا، لوئس 66 اور سیموئلز 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف اور بریڈ ویلر نے فی کس 3 اور لیسک نے 2 وکٹیں لیں۔جواب میں اسکاٹش ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 35.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر 125 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی ۔

TOPPOPULARRECENT