Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میں انگلینڈ کو شکست

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میں انگلینڈ کو شکست

برج ٹاؤن (باربدوس) ۔ 10 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے کامیابی کی ساتھ واپسی کرتے ہوئے تین مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ کو 27 رنز سے شکست دی ہے۔ 17 ماہ قبل کولمبو میں اپنی ٹیم کو عالمی چمپین بنانے والے ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر مارلیون سمیولس پھر ایک مرتبہ ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ جیسا کہ انہوں نے

برج ٹاؤن (باربدوس) ۔ 10 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے کامیابی کی ساتھ واپسی کرتے ہوئے تین مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ کو 27 رنز سے شکست دی ہے۔ 17 ماہ قبل کولمبو میں اپنی ٹیم کو عالمی چمپین بنانے والے ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر مارلیون سمیولس پھر ایک مرتبہ ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ جیسا کہ انہوں نے ناقابل تسخیر 69 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور 170/3 میں اپنا تعاون دیا۔ بعد ازاں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ اسپنر سمیول بدری نے اننگز کے ابتدائی لمحات میں تین وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مہمان انگلش ٹیم کو کاری ضرب لگائی لیکن آل راونڈر ٹم برسنین نے ناقابل تسخیر 47 رنز اور روی بوپارا نے 42 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے مقابلہ کو دلچسپ اختتام میں پہنچایا۔ تاہم یہ کھلاڑی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرسکے۔ جیسا کہ ساری ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کرپائی۔ مقابلہ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان اسٹیورٹ براڈ نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں اکثر ایسے حالات بن جاتے ہیں کہ ٹیم کامیابی کی سمت گامزن ہوجاتی ہے لیکن آج ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہے

جبکہ ٹیم ایک بہتر نشانہ کا تعاقب کر رہی تھی۔ انگلش کپتان نے یہ بھی واضح کردیا کہ گھٹنے کے زخم کی وجہ سے وہ منگل اور جمعرات کو منعقد شدنی سیریز کے دیگر دو مقابلوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ ویسٹ انڈیز نے اس اہم کامیابی کے ذریعہ بنگلہ دیش میں آئندہ چند دنوں میں شروع ہونے والے ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے حریف ٹیموں کیلئے انتباہ کی گھنٹی بجادی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے بدری اور سنیل نارائن کی فٹنس پر تشویش لاحق تھی لیکن بدری نے 17 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں اور نارائن نے دو اوور میں 8 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرتے ہوئے خود پر موجود تشویش کے بادل ہٹادیئے ہیں۔ نارائن کو اس مقابلہ میں دو اوور کے بعد ہی میدان چھوڑنا پڑا کیونکہ وہ باؤنڈری پر چوکا روکنے کی کوشش میں اپنا گھٹنا زخمی کر بیٹھے ہیں جبکہ بدری نے بھی اپنی ہی بولنگ پر کیچ لینے کی کوشش میں انگلی زخمی کروا بیٹھے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سمی نے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے اسکیان کی رپورٹ کا انتظار ہے اور امید ہے کہ یہ آئندہ مقابلہ کیلئے دستیاب رہیں گے۔ سمی کے بموجب ٹیم کو پہلے ہی زخمی کیرن پولارڈ کی خدمات دستیاب نہیں اور ان حالات میں نارائن اور بدری کا زخمی ہونا ٹیم کیلئے مشکلات میں اضافہ ہے جبکہ ورلڈ کپ قریب آچکا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کیلئے کرس گیل نے بھی شاندار واپسی کرتے ہوئے 35 گیندوں میں 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے جبکہ سمیولس کی اننگز 46 گیندوں پر مشتمل تھی جس میں 10 چوکے اور ایک چھکہ شامل تھا۔

TOPPOPULARRECENT