Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان میں مالی معاملات حائل

ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان میں مالی معاملات حائل

کراچی۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ تین ٹی20میچوں کے بارے میں ویسٹ انڈیز بورڈ ابھی تک حتمی جواب نہیں دے سکا ہے۔ مالی معاملات سیریز کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ابھی میچوں کی حتمی تاریخ بھی طے نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ہم سیریز کھیل لیتے ہیں۔ اگلے سال ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔ ہم 2019 میں جوابی سیریز کھیلنے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔ اگر ویسٹ انڈیز ہم سے معاوضہ طلب کرتا ہے تو ہم تیار ہیں لیکن جب ہم جوابی سیریز کھیلنے جائیں گے تو ویسٹ انڈیز اتنی ہی رقم پاکستان کو بھی ادا کرے۔ آئی سی سی سے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے بات کرکے میچوں کی تاریخیں طے کریں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی پاکستان آکر کھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT