Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کا امکان

ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کا امکان

لاہور۔3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے مارچ میں دورہ پاکستان میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز پلیئرز اسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز پلیئرز اسوسی ایشن (ویپا) نے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ اسی کے اعتراض پر گذشتہ سال نومبر میں ویسٹ انڈیزٹیم پاکستان نہیں آئی تھی۔ رواں برس مارچ میں دورہ پاکستان پررضا مندی ویپا کے اجلاس میں کی گئی ہے۔ واضح رہے پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو 29، 31 مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں میچ کھیلنے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT