Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کے دورہ ہند کا 8اکٹوبر کو آغاز

ویسٹ انڈیز کے دورہ ہند کا 8اکٹوبر کو آغاز

نئی دہلی۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور مہمان ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کی بی سی سی آئی نے تفصیلات جاری کردی ہے ۔ جیسا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8اکٹوبر کو کوچی میں کھیلے جانے والے پہلے ونڈے کے ذریعہ دورہ ہند کا آغاز کرے گی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہندوستان کے دورہ پر 3ٹسٹ ‘5ونڈے اور ایک ٹوئنٹی 20مقابلے میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کرے گی ۔ سیریز کا پہلا مقابلہ 8اکٹوبر کو کوچی میں کھیلا جائے گا ۔ جس کے بعد 11اکٹوبر کو وشاکھاپٹنم دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے مقابلہ کی میزبانی کرے گا ۔ 14اکٹوبر تیسرے ونڈے کٹک ‘ 17اکٹوبر کو چوتھا ونڈے کولکتہ اور دھرماشالہ سیریز کے پانچویںاور آخری ونڈے کی میزبانی کرے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سیریز کا واحد ٹوئنٹی 20مقابلہ 22اکٹوبر دہلی میں منعقد ہوگا ۔ ٹسٹ سیریز کا آغاز حیدرآباد میں پہلے مقابلہ سے ہوگا جو کہ یہاں 30اکٹوبر تا 3نومبر منعقد شدنی ہے ۔ دوسرا ٹسٹ 7تا 11نومبر بنگلور میں کھیلا جائے گا ۔ جب کہ احمدآباد 15تا 19نومبر دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ کی میزبانی کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT