Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کے نئے کیپٹن براتھویٹ مرکز توجہ

ویسٹ انڈیز کے نئے کیپٹن براتھویٹ مرکز توجہ

فورٹ لاڈرڈیل (امریکہ) ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ انڈیا کے اولین انٹرنیشنل میچ میں جہاں تک اول الذکر کا معاملہ ساری توجہ کارلوس براتھویٹ پر مرکوز رہے گی جنھیں ترقی دیتے ہوئے ڈارن سامی کی جگہ کپتانی سونپی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل یہاں کھیلا جائے گا۔ اس فارمٹ میں وہ بھلے ہی موجودہ ورلڈ چمپینس ہیں جیسا کہ اس سال کے اوائل انڈیا میں وہ کامیاب ہوئے، لیکن یہ کارنامہ سامی کی کپتان کی حیثیت سے ذمہ داری کو بچا نہیں سکا۔ دوسری طرف براتھویٹ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ میں اس تاریخی اننگز کے ساتھ نام کمایا جب انھوں نے اس سال کے ورلڈ T20 فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں فیصلہ کن آخری اوور میں لگاتار چار چھکے لگاتے ہوئے اپنی ٹیم کو خطابی فتح دلائی۔ 28 سالہ براتھویٹ نے کہا: ’’میرے خیال میں موجودہ ٹیم کی قیادت بہت آسان ہے کیونکہ ڈریسنگ روم میں بہت مانوس کھلاڑی رہیں گے۔ میں نہیں سمجھتا کہ انا کا کوئی مسئلہ رہے گا۔‘‘ انھیں محض 3 ٹسٹ، 14 او ڈی آئیز اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کا تجربہ حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT