Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز ۔بنگلہ آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز

ویسٹ انڈیز ۔بنگلہ آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز

جمائیکا ۔11جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات کو شروع ہونے والے دوسرے و آخری کرکٹ ٹسٹ کے لئے ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، وہ کیمر روچ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں جاندار بولنگ کی تھی لیکن اس کے بعد وہ عضلات میں جکڑن کا شکار ہوگئے۔ 2017 کے آخری ٹسٹ کے بعد زخموں سے صحت یاب ہوکرجوزف سبینا پارک میں پہلی مرتبہ ایکشن میں ہونگے۔ یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلا میچ اننگز اور 219 رنز سے جیتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT