Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز ۔ بنگلہ دیش آج ونڈے سیریز کا آغاز

ویسٹ انڈیز ۔ بنگلہ دیش آج ونڈے سیریز کا آغاز

سینٹ جارج ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کا کل یہاں کوئنس فار اسٹیڈیم میں پہلے مقابلے سے آغاز ہورہا ہے اور اس سیریز میں میزبان ٹیم اپنے 2014ء سیزن میں ناقص ریکارڈ کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہوگی۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم جس نے اتوار کو منعقدہ دورہ ویسٹ انڈیز کے واحد وارم اپ مقابلہ میں گرینیڈا الیون کے خلاف 95 رنز کی کامیابی حاصل کی ہے جس سے مہمان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تین مقابلوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو سخت چیلنج دینے کیلئے تیار ہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی حالیہ اختتام پذیر کریبین ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے ماحول سے باہر نہیں آئے ہیں اور وہ تیز رفتار کرکٹ کیلئے تیار ہیں۔ بنگلہ دیش کا یہ تیسرا دورہ ویسٹ انڈیز ہے۔ اس کے علاوہ وہ 2007ء اور 2010ء ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرچکی ہے۔ دریں اثناء رواں برس بنگلہ دیش کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے اور کپتان مشفق الرحیم امید کررہے ہیں کہ ٹیم گذشتہ 8 ماہ کے دوران کھیلی جانے والی کرکٹ کا بہترین مظاہرہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں تمام اہم کھلاڑیوں جن میں کریس گیل اور کیرن پولارڈ شامل ہیں، کو شامل کیا جارہا ہے کیونکہ ٹیم آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد شدنی ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز کرچکی ہے۔ بنگلہ دیش کے لئے سنیل نارائن اور فاسٹ بورڈ کیمر روج کے ہمراہ روی رامپال اصل خطرہ ثابت ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT