Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز ۔ سری لنکا آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز

ویسٹ انڈیز ۔ سری لنکا آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز

کولمبو 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جو گزشتہ 10 سیریزوں میں سری لنکا کے خلاف کوئی کامیابی حاصل نہیں کرپائی ہے لیکن وہ اپنے عظیم کھلاڑی گیری سوبرس کی موجودگی میں یہاں پہلی کامیابی کے لئے کوشاں ہوگی۔ جیسا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹسٹ کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹسٹ میں اننگز شکست برداشت کرنی پڑی۔ کیوں کہ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں سینئر اسپنر رنگنا ہیراتھ نے 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ دوسری جانب 79 سالہ سوبرس جنھیں دنیائے کرکٹ کا ایک بہترین آل راؤنڈر تصور کیا جاتا ہے وہ ویسٹ انڈیز کا سری لنکا سے مقابلہ دیکھنے کے لئے یہاں موجود ہیں اور مہمان ٹیم اُمید کررہی ہے کہ وہ اپنے عظیم کھلاڑی کی موجودگی میں کامیابی حاصل کرے گی۔
کرناٹک کے خلاف مقابلہ

TOPPOPULARRECENT