Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈین فاسٹ بولر ٹیلر ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

ویسٹ انڈین فاسٹ بولر ٹیلر ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

کنگسٹن ، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیروم ٹیلر نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انڈیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتائی ہے۔ ٹیلر کا ٹسٹ کریئر 13 سال پر محیط رہا اور انھوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 46 ٹسٹ میچوں میں 130 وکٹیں لئے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ 32 سالہ جیروم ٹیلر ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمٹ کیلئے بدستور دستیاب ہیں۔ ٹیلر نے 18 سال کی عمر میں 2003ء میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹسٹ کھیلا تھا لیکن وہ 2009ء سے 2014ء کے درمیان پانچ سال تک انجری کی وجہ سے کرکٹ ٹیم سے باہر رہے۔ ان کی بہترین کارکردگی آسٹریلیا کے خلاف 2015ء میں سامنے آئے جب انھوں نے 47 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ کرکٹ میں ان کا بہترین وقت 2009ء میں اس وقت تھا جب انھوں نے انگلینڈ کے خلاف صرف 11 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لئے تھے۔ اپنے ہوم گراؤنڈ میں ان کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ انھوں 2006ء میں سبینا پارک میں ہندوستان کے خلاف ٹسٹ میچ میں 95 رنز کے عوض نو وکٹیں حاصل کئے تھے جو کہ کسی ٹسٹ میں ان کی بہترین کار کردگی ہے۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دسویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بھی بنائی جو کہ ٹسٹ اور فرسٹ کلاس میں اُن کی واحد سنچری ہے۔

TOPPOPULARRECENT