Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈین کو انگلینڈ سے سخت مقابلہ درپیش

ویسٹ انڈین کو انگلینڈ سے سخت مقابلہ درپیش

اینٹیگا۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سامنے انگلینڈ نے پہلے ٹسٹ میں438 رنز کا پہاڑ جیسا نشانہ رکھا ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین گیری بیلنس کی قابل بھروسہ سنچری کی بدولت مہمان ٹیم نے سات وکٹوں پر 333رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیرکردی۔ انگلینڈ کیلئے کھیل کا چوتھا دن خوشگوار ثابت ہوا جب بیٹسمینوں نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھ

اینٹیگا۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سامنے انگلینڈ نے پہلے ٹسٹ میں438 رنز کا پہاڑ جیسا نشانہ رکھا ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین گیری بیلنس کی قابل بھروسہ سنچری کی بدولت مہمان ٹیم نے سات وکٹوں پر 333رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیرکردی۔ انگلینڈ کیلئے کھیل کا چوتھا دن خوشگوار ثابت ہوا جب بیٹسمینوں نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ گیری بیلنس اور جو روٹ انگلش بیٹنگ کے پاور ہاؤس ثابت ہوئے جنہوں نے مخالف بالنگ کے پرخچے اڑا دیئے۔ دونوں بیٹسمینوں کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے 114رنز کی بیش قیمت شراکت قائم ہوئی۔ اس دوران گیری بیلنس کو ٹسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری بنانے کا اعزازحاصل ہوا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ڈی اسمتھ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مزاحمت جاری رکھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT