Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ ا نڈیز زخمی کھلاڑیوں کے مسائل سے پریشان

ویسٹ ا نڈیز زخمی کھلاڑیوں کے مسائل سے پریشان

کنگسٹن۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ناکامیوں کے بھنور میں پھنسی ویسٹ انڈیز ٹیم زخمی کھلاڑیوں کے مسائل سے دوچار ہوگئی ہے۔ مارلن سیمیولز سمیت کئی اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف ونڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ونڈے سیریز میں مارلن سیمیولز،الزاری جوزف اور سنیل نارائن شرکت نہیں کر سکیں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین مارلن سیمیولز کے دائیں ہاتھ میں تکلیف ہے جبکہ فاسٹ بولر الزاری جوزف کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ آف اسپنر سنیل نارائن کو صرف ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے قابل غور سمجھا گیا تھا لیکن انہوں نے بھی نجی مصروفیات کے تحت معذرت کرتے ہوئے دستبرداری ظاہر کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ہملٹن ٹسٹ کے دوران سنیل ایمبرس کے بائیں بازو پر شدید زخم ہوا جس کے سبب ان کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شمرون ہٹ میئر کو شامل کیا گیا ہے۔ 20 دسمبر کو نیلسن میں شروع ہونے والی ونڈے سیریز میں کپتان جیسن ہولڈر کو جیسن محمد،شمرون ہٹ میئر،رونسفورڈ بیٹن،شینن گبرائیل،کرس گیل،کائیل ہوپ،شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل،ایون لوئس،نکیتا ملر،ایشلے نورس،روومین پاول، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز کی خدمات حاصل ہوں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT