Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ویسٹ زون میں 24 روڈی شیٹرس گرفتار

ویسٹ زون میں 24 روڈی شیٹرس گرفتار

مکانات پر بیک وقت دھاوے، کونسلنگ اور انتباہ
حیدرآباد 11 جنوری (سیاست نیوز) خطرناک روڈی شیٹر ایوب خان کی گرفتاری کے بعد کمشنر ٹاسک فورس نے شہر کے دیگر روڈی شیٹرس کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے ویسٹ زون علاقہ کے 24 روڈی شیٹرس کے مکانات پر آج صبح بیک وقت دھاوے کرتے ہوئے انھیں حراست میں لے لیا اور بعد کونسلنگ رہا کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لنگا ریڈی کی نگرانی میں ٹاسک فورس کی 20 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جو ویسٹ زون علاقہ کے مختلف پولیس اسٹیشن حدود میں بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے روڈی شیٹرس کے مکانات پر تلاشی لی اور اُنھیں حراست میں لے لیا گیا۔ ٹاسک فورس عملہ نے ویسٹ زون سے وابستہ بدنام زمانہ روڈی شیٹرس جنگلی یوسف، قیصر، لطیف اور دیگر کو حراست میں لیتے ہوئے انھیں پریہ تھیٹرس ملے پلی منتقل کیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے تھیٹر کے احاطہ میں روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کے دوران اُنھیں یہ انتباہ دیا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں سے باز آجائیں اور ایسی غیر قانونی حرکت نہ کریں جس کے نتیجہ میں اُن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ضرورت پیش آئے اور اُن کے خلاف سخت قانون پی ڈی ایکٹ نافذ کیا جائے۔ ڈی سی پی نے کونسلنگ کے دوران روڈی شیٹرس کو واضح طور پر یہ ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی معاملہ میں بالخصوص مختلف مسائل کی یکسوئی میں ملوث نہ ہوں ورنہ اُن کے خلاف پولیس فی الفور کارروائی کرے گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ تمام روڈی شیٹرس کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بعد کونسلنگ روڈی شیٹرس کو مکان جانے کی اجازت دے دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT