Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویلدنڈہ میں پانی کی شدید قلت خواتین کا احتجاجی دھرنا

ویلدنڈہ میں پانی کی شدید قلت خواتین کا احتجاجی دھرنا

ویلدنڈہ۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلدنڈہ منڈل بولم پلی گرام پنچایت کے کلیانہ واگو تانڈا میں پانی کی شدید قلت کے باعث موضع کی عوام نے ایک احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ جس میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ احتجاجیوں کے مطابق موضع میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔ موضع میں موجود ہینڈ پمپ بھی بند ہونے کی وجہ سے اور بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی بار عوامی شکایت کے باوجود بھی عہدیدار لاپرواہی برت رہے ہیں۔ بورویل کی تنصیب عمل میں نہیں لائی جارہی ہے اور ہینڈپمپ کو بھی درست نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث یہ احتجاجی دھرنا منظم کیاگیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس لیڈر راجو نائیک نے احتجاجیوں کو تیقن دیا کہ جلد از جلد بورویل کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی اور عوام کو بہتر پانی سربراہ کیا جائے گا۔

گرام پنچایت کی نئی عمارت کی
تعمیر کی منظوری
ویلدنڈہ۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر ویلدنڈہ منڈل کے چودرپلی، پوتے پلی مواضعات کیلئے دو نئے گرام پنچایت کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے 13لاکھ پچاس ہزار روپئے منظور ہوئے۔ ویلدنڈہ کانگریس پارٹی کے صدر وجئے کمارریڈی نے حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے ایم ایل اے چلاومشی چندر ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سومیا، گوپال سرینواس اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT